• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ،گھریلو صارفین کو مشکلات

لاہور(سپیشل رپورٹر)لاہور کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی سے گھریلو صارفین کو کھانا پکانا دشوار ہو گیا، شب بارات کے موقع پر گھروں میں روزے اور عبادات میں مصروف صارفین کو گیس پریشر میں اچانک کمی کے باعث دشواری کا سامنا کرنا پڑا ، سوئی ناردرن لاہور ریجن کے چیف انجنیئر ڈسٹری بیوشن راشد عنایت نے کہا کہ شب بارات کے موقع پر اکثر صارفین نے روزہ رکھا جس سے افطاری کے وقت گیس کی طلب میں اضافہ ہونے سےبعض علاقوں میں پریشر کم ہو گیا۔، سلامت پورہ جی ٹی روڈ پر ایمر جنسی ٹیموں کو فوری روانہ کر دیا گیا، تمام علاقوں میں گیس سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔
تازہ ترین