• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفالت پروگرام رقم کی بحفاظت تقسیم یقینی بنائینگے، آر پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ کفالت پروگرام کے تحت عوام کو رقم کی بحفاظت تقسیم کو فول پروف سکیورٹی میں یقنیی بنایا جائے گا تمام سینٹرز پر ایلیٹ فورس اور موثر ٹریفک ڈیوٹی بھی لگادی گئی ہے ، لاک ڈاؤن پر مامور پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر ماسک،گلوز اور سینیٹائرز کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں۔انہوں نے چاروں اضلاع کے پولیس سربراہان کو ہدایت کی کہ بنکوں سے بحفاظت رقوم کو کیمپس تک پہچانے کے لئے بھی پولیس نفری لگائی جائے اور سنٹرز پر عملے کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے۔
تازہ ترین