• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ:پروفیسر اور لیب ٹیکنیشن معاملہ طول پکڑ گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ ملتان میں پروفیسر اور کیتھ لیب ٹیکنیشن کے جھگڑے کا معاملہ طول پکڑ گیا ہے۔سوسائٹی آف آلائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز لیب ٹیکنیشن جبکہ ایپکا کارڈیالوجی انتظامیہ کی مدد میں ایک دوسرے کے سامنے آ گئیں۔پاکستان کی ہنگامی ٹیلی فونک میٹنگ میں مرکزی جنرل سیکرٹری سید علی صفتین نے بتایا کہ افسران کی بے قاعدگیوں کو بے نقاب کرنے پر ملازمین کو ٹارگٹ کیا گیا،لیب ٹیکنشین محمد امین کا تبادلہ منسوخ کیا جائے۔دوسری جانب ایپکا کارڈیالوجی نے کیتھ ٹیکنیشن محمد امین کے خلاف کارروائی کو میرٹ پر مبنی قراردیا ہے۔ نرسز اور پروفیسر اعجاز سے ناروا سلوک کیا ایپکا و دیگر ملازمین انتظامیہ کے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین