• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کو اغوا کرنے والے 2ملزمان کو اہل علاقہ نے پکڑلیا، مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) سمیع ٹاون کا رہائشی شاہد نے پولیس کو بتایا کہ وہ بیوی بچوں کے ہمراہ گھر جارہا تھا کہ دو مسلح افراد  اس کی بیٹی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے جس کے بعد لواحقین نے اہل علاقہ کی مدد سے پیرکالونی میں ملزمان کو تلاش کرلیا اور انہیں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کیا، گرفتار ملزمان میں آصف اور عمران شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین