• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں نیلام شدہ لکڑی کی چوری پکڑی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں نیلام شدہ لکڑی کی چوری پکڑی گئی، مالک کے احتجاج پر آرا سیل کردیا گیا، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی حکام نے ناکارہ لکڑی کو نیلام کیا تھا جس کی سب سے زیادہ بولی عنصر بھٹی نے دی اور ایڈوانس تین لاکھ روپے بھی جمع کرادیا، گزشتہ ان کے والد محمد بوٹا اپنے عملے کے ساتھ لکڑی اٹھانے آیا تھا دیکھا کہ یونیورسٹی کے آرے پر لکڑی کے شتہیر اور بالے بنائے جارہے تھے جبکہ موقع پر یونیورسٹی آٖفس کا کلرک محمد طاہر رجوانہ ، اختر سندیلہ، اور اللہ نواز قریب کھڑے تھے، جس پر اس نے احتجاج کیا ور ڈپٹی رجسٹرار سٹیٹ کو اطلاع دی جو سیکورٹی کے ساتھ موقع پر پہنچ گیے اور لکڑی کی چیرائی رکوادی۔انچارج آر بورک کلچر نے اس کٹائی کی ذمے داری قبول کی جس پر ان کو بتایا گیا کہ لکڑی نیلام ہوچکی ہے جس کے بعد آرے کو سیل کردیا گیا۔
تازہ ترین