• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سرائوں کے حالات خراب ہیں مخیر حضرات مدد کریں، رابعہ بصری

پشاور(لیڈی رپورٹر)صوبائی اسمبلی کی رکن رابعہ بصری نے کہا کہ مخیر حضرات غربیوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سرائوں کی بھی مدد کریں اور انہیں کھانے پینے کا راشن پیکج فراہم کریں لاک ڈائون کے بعد خواجہ سرائوں کے مالی حالات بہت خراب ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ سرائوں میں گذشتہ روز انکو کھانے پینے کا راشن فراہم کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت اولین ترجیح ہے اور غریبوں کی مدد کیلئے ہرفورم پر آواز اٹھائوں گی انہوں نے کہاکہ کورونا کی وباء کے باعث لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنا انکی حفاظت کرنا ہے تاکہ کورونا کی وبا ء کو حکومت اور عوام مل کر شکست دیں انہوں نے کہاکہ عوام حکومت کی ہدایات پر عمل کریں اور بلاضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔
تازہ ترین