• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کو فوری طورپر10سے20لاکھ تک قرضے دیئے جائیں‘تاجر رہنما

پشاور( لیڈی رپورٹر)تاجر رہنماؤں نے صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا اور صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان کو مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کو فوری طور پر بلا سود دس لاکھ سے بیس لاکھ کے قرضے دیئے جائیں‘ درمیانے طبقے کیلئے فوری طور پر گرانٹ کا اعلان کیا جائے‘ بجلی کے بلوں اور سکول کی فیسوں میں 50فیصد ڈسکاؤنٹ جبکہ کھانے پینے کی اشیاء میں پچاس فیصد تک ریلیف دیا جائے اسی طرح تاجروں کی جانب سے راستے کھولنے اور دن میں کاروبار کرنے کیلئے چار سے پانچ گھنٹوں کیلئے دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے یہ مطالبہ تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا اور صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری‘ تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمان‘ حاجی ملک مہر الٰہی‘ شوکت علی خان‘ حاجی افضل‘ عاطف حلیم‘ احتشام حلیم اور شکیل صراف سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر پر صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا نے تاجروں کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان سے اس حوالے سے 13 اپریل پر دوبارہ ملاقات کرینگے اور ملک سمیت صوبہ بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور صورتحال بارے انہیں آگاہ کرینگے۔
تازہ ترین