سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ایک نسل کی لڑائی کا سامنا ہے۔ سلامتی کونسل مشکل کی اس گھڑی میں اتحاد کا ثبوت دے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انٹونیو گوٹریس کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران امن اور سلامتی کے لیے سلامتی کونسل کی کوششیں نہایت اہم ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ساری دنیا کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور پہلے سے زیادہ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔