• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

WHO نے کورونا سے متعلق تائیوان کی وارننگ نظر انداز کی، امریکا


امریکا نے عالمی ادارہ صحت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے چین میں پھیلتے کورونا سے متعلق تائیوان کی وارننگ کو نظر انداز کیا، لوگوں کی صحت کو پسِ پشت ڈال کر سیاست کو ترجیح دی۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے متعلق اقدامات کرنے میں بہت دیر کی، امریکا اس بات سے سخت پریشان ہے کہ تائیوان کی معلومات کو دنیا سے چھپا کر رکھا گیا، ڈبلیو ایچ او نے 14 جنوری 2020 کو ایک بیان میں کہا تھا کہ کورونا وائرس کا انسان سے انسان میں منتقل ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ڈبلیو ایچ او پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اقدامات میں وقت اور قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ تائیوان کے نائب صدر کہتے ہیں کہ انہوں نے 31 دسمبر 2019 کو ڈبلیو ایچ او کو کورونا کے انسان سے انسان کو منتقل ہونے کے بارے میں متنبہ کیا تھا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کے لئے امریکی امداد روکنے کی دھمکی دے دی۔ روس کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد روکنے کے لیے غلط وقت کا انتخاب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین