وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت ایل او سی پر مسلسل خلاف ورزیاں کرتا چلا آرہا ہے اور ایک بار پھر سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقلیتی ریاست میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اور معاشی چیلنجز کے باوجود بھارت اقلیتوں کو دبانے میں مصروف ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بھارت کا سارک سربراہ اجلاس سے متعلق رویہ منفی رہا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف وزری کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 لڑکیوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے سربراہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کے باعث 18 سالہ لڑکی شدید زخمی ہوئی ہےجبکہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا گیا ہے۔