• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 گھنٹوں میں الحمداللہ 13 افراد صحتیاب ہوئے، ترجمان سندھ حکومت

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا سے الحمداللہ 13 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار شیئر کیے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سےشیئر کردہ معلومات کے مطابق 11 اپریل کی صبح 8 بجے تک سندھ میں COVID19کی اپڈیٹ صورتحال یہ کہ صوبے میںاب تک 12740 ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے مثبت ٹیسٹ کی تعداد 1318 ہےجس میں سے آج کے 104 کیسز ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں صحتیاب افراد کی تعداد 371 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وباء سے 28 اموات ہوچکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جو ایک انتہائی تشویشناک بات ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہو رہی ہے ۔

تازہ ترین