• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NDMA، سندھ کے 202 اسپتالوں میں حفاظتی سامان روانہ

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ کے 202 اسپتالوں کے لیے مزید حفاظتی سامان روانہ کردیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سامان میں ایک لاکھ 15 ہزار سرجیکل اور 7 ہزار 215 این 95 ماسک شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق حفاظتی سامان میں 13 ہزار 647 حفاظتی سوٹ اور ایک لاکھ 2405 سرجیکل دستانے دیے گئے ہیں جبکہ 5208 گاؤن، 6493 جوتوں کے کور بھی سامان میں شامل ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اِس کے علاوہ 7087 سرجیکل ٹوپیاں، 1863 فیس شیلڈ، 2092 حفاظتی عینکیں بھی سامان میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: این ڈی ایم اے ، بلوچستان کے ڈاکٹرز کیلئے مزید حفاظتی سامان جاری

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق سامان ہر ایک اسپتال کے ایم ایس کے نام پر ارسال کیے جا رہے ہیں، اس بات کو یقینی بنایا گیا ہےکہ سامان اسپتالوں کے عملے کو ہی پہنچے۔

این ڈی ایم اے ترجمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے اسپتالوں کے لیے اضافی سامان پہلے ہی بھیجا جاچکا ہے۔

تازہ ترین