• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز اور عدالتی عملے کو روکنے پر سیشن جج کا ڈی آئی جی ٹریفک کو خط

ججز اور عدالتی عملے کو روکنے پر سیشن جج جنوبی نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس اور ڈی آئی جی ساؤتھ کو خط لکھ دیا۔ 

سیشن جج کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتوں کے ججز اور عملے کو نہ روکنے کا حکم دیا تھا۔

خط کے متن میں لکھا گیا کہ ججز اور عدالتی عملے کو قانون نافذ کرنے والے ادارے روکتے ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا رویہ توہین آمیز ہوتا ہے۔

 سیشن جج جنوبی نے لکھا کہ عدالتی عملے اور ججز کو کئی گھنٹوں تک سڑکوں پر روک لیا جاتا ہے۔

خط میں درخواست کی گئی کہ ماتحت عدالتوں کے ججز اور عدالتی عملے کو توہین آمیز سلوک سے بچایا جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ پولیس اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اس حوالے سے ہدایت بھی جاری کی جائیں۔

تازہ ترین