• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جلد این95 ماسک تیار ہوں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں جلد این95 ماسک تیار ہوں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ جلد 95 ماسک پاکستان میں تیار ہوں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نےکہا کہ آنے والے دنوں میں این 95 ماسک کی پاکستان میں تیاری شروع ہوجائے گی ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ این 95 ماسک کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ این 95 ماسک صرف صحت کی ٹیموں سے متعلق ہیں، طلب و رسد کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر شہری یہ ماسک استعمال نہ کریں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 74 ہے جن میں سے 1 ہزار 95 مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک میں کورونا وائرس سے 93 افراد انتقال کرگئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد میں 52 فیصد مقامی کیسز ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ چند دنوں میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے 34 لیبارٹریاں فعال ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لیے سماجی فاصلے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

ڈاکٹر ظفر مراز نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ایسے لوگوں تک پہنچا جائے جن سے متاثرہ شخص کے رابطے ہوئے۔

تازہ ترین