• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: چیئرمین سینٹ نے اجلاس کیلئے سفارشات طلب کرلیں

چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کورونا وائرس کے معاملے پر سینیٹ اجلاس کیلئے قواعد و ضوابط کمیٹی سے سفارشات مانگ لیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کی چیئرپرسن کو خط لکھ دیا۔

صادق سنجرانی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس دنیا کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ کا ورچوئل اجلاس بلانے سے متعلق سفارشات دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ورچوئل اجلاس کے لیےقواعد و ضوابط میں ترامیم بھی تجویز کی جائیں۔

صادق سنجرانی نے حفاظتی پروٹوکول کے پیش نظر سینیٹ اجلاس کے لیے تجاویز بھی مانگ لیں۔

تازہ ترین