• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں 10 ہزار بستروں کے آئیسولیشن مراکز بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پورے صوبے میں دس ہزار بستروں کے آئیسولیشن مراکز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ہمیں تیاری مکمل کرنا ہوگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹنڈو الہ یار اسپتال کی عمارت میں بھی فیلڈ آئیسولیشن اسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں اس وقت 1200 بستروں کا فیلڈ آئیسولیشن ایکسپو سینٹر میں قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کیسز بڑھ رہے ہیں، اسی لیے بندوبست تیزی سے بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے کل سکھر کا دورہ کیا، شہر میں جراثیم کش اسپرے بھی کروایا۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز، تعلقہ ہیڈکواٹرز اور چھوٹے چھوٹے شہروں میں اسپرے کرانے کیلئے صوبائی وزیر بلدیات کو ہدایت کر دی ہے۔

تازہ ترین