• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف آج بھی ملک گیر احتجاج

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف آج بھی ملک گیر احتجاج


ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن 35 دن سے نیب کی جیل میں قید ہیں، میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، روزنامہ جنگ، دی نیوز اور جیو ٹی وی بند کرنے کی کوششوں کے خلاف آج بھی ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اوباڑو، ٹھٹہ، تھرپارکر، پڈعیدن میں مظاہرے کیے گئے جس میں صحافتی تنظیموں، وکلا، تاجر برادری اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

پشاور کے احتجاجی مظاہرے میں ن لیگ کے امیر مقام نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری غیر قانونی ہے، انہیں رہا کیا جائے۔

ملتان، خانیوال، گوجرہ اور راجن پور میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری بلاجواز اور آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف کراچی، پشاور، لاہور اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں آج بھی بڑے مظاہرے کیے گئے، جبکہ مظاہرین سے کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر کا خیال رکھنے کی اپیل کی گئی۔

ملتان میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف جنگ جیو آفس کے باہر احتجاج کیا گیا، مظاہرے میں وکلا، سول سوسائٹی اور سابق ایم این اے جمشید دستی نے شرکت کی۔

سابق صدر ہائیکورٹ بار قمر الزمان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آئین اور قانون پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔

خانیوال میں میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر دوسرے روز بھی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں صحافیوں، سیاسی، سماجی کارکنوں، وکلاء، علماء رہنماؤں نے شرکت کی۔

ظفروال میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں نے احتجاج کیا، نواب شاہ میں میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف تاجروں نےاحتجاج کیا، جبکہ لیاقت آباد مارکیٹ میں تاجروں نے مظاہرہ کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور راجن پور میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف تحصیل پریس کلب جام پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں ایم پی اے شازیہ عابد ایڈووکیٹ، مسلم لیگ ن کے سٹی صدر یونس قریشی بھی شریک ہوئے اور میرشکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

وہاڑی پریس کلب میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف صحافیوں اور اخبار فروشوں نے مظاہرہ کیا اور ان کی فوری رہائی کامطالبہ کیا، گجرات میں بھی ایڈیٹر ان چیف جیو جنگ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں سول سوسائٹی، ڈاکٹرز، صحافیوں، وکلا، سماجی و سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مری پریس کلب میں بھی میرشکیل الرحمٰن کی رہائی کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سینئر صحافیوں نےشرکت کی اور میرشکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ایڈیٹر انچیف جیو جنگ کی گرفتاری کے خلاف نیشنل پریس کلب اوباڑو میں دوسرے روز بھی احتجاج کیا گیا، احتجاج میں سول سوسائٹی، صحافیوں سیاسی اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تازہ ترین