• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صدر میں علماء کرام کا مشاورتی اجلاس کل ہوگا، وزیر مذہبی امور

ایوان صدر میں علماء کرام کا مشاورتی اجلاس کل ہوگا، وزیر مذہبی امور


وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی زیرصدارت علماء کرام کے مشاورتی اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، ایوان صدر میں علماء کرام کا مشاورتی اجلاس کل ہوگا۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ ماہ رمضان، میں تراویح، جمعہ نماز کے اجتماعات پر لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتوں سے تجاویز مرتب کی گئی ہیں، جبکہ صدر عارف علوی کی ہدایات پر اتفاق رائے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ علماء اور صو بائی حکومتوں کیساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جبکہ ملک بھرسے علماء کرام گورنر ہاوسز سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت تمام علماء کرام کو حکومتی اقدامات پر اعتماد میں لیں گے۔

تازہ ترین