• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 236 نئے کیسز سامنے آگئے

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 236 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 123 کورونا کے مریض سامنے آئےہیں، جبکہ بدین، نوشہرو فیروز اور سانگھڑ میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گھوٹکی میں 28، خیرپور میں 73 اور ٹنڈو الہ یار میں 6 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سجاول میں 2 اور عمرکوٹ میں بھی 2 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجما ن محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے باعث 2 اموات ہوئیں جبکہ کراچی میں کورونا کے 8 مریض صحت یاب ہوگئے۔

تازہ ترین