• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کی خواتین میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں

تھر کی خواتین میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں


تھر کی خواتین جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج بن گئیں۔

سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی تھری خواتین نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔

تھرپارکر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر مٹھی میں کئے گئے اس احتجاجی مظاہرے میں تھری خواتین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر میر شکیل الرحمٰن کے حق میں نعرے درج تھے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں جب تھر کے بچے مر رہے تھے اس وقت جیو ہی تھا جو ان کی آواز بنا آج ہم سب جیو کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن ہمارا بھائی اور بیٹا ہے، سندھ کا سچا بیٹا ہے ہم اسکی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

تھر کی خواتین نے کہا کہ جب ہمارے بچے مر رہے تھی جیو ہماری آواز بنا آج مشکل کی گھڑی میں ہم جیو کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد مقدمات کے ذریعے ہمارے بھائی اور بیٹے میر شکیل کو گرفتار کیا گیا، جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین