• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف یورپی ممالک میں احتجاج

جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف پاکستان سمیت یورپی ممالک میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف یورپی ممالک میں جاری احتجاج میں صحافتی تنظیموں، سول سوسائٹی، جنگ جیو کے نمائندگان اور اسٹاف، پاکستان نژاد صحافی ا ور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماشامل ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی نژاد صحافی بھی میر شکیل الرحمٰن کی ناجائز گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج ہیں پاکستان جنرل لسٹ فورم کے کنوینر یونس خان ،فورم کے ارکان منیر احمد ملک، زاہد مصطفی اعوان، رضا چوہدری، کامران حنیف اور عرفان صدیقی نےاپنے علیحدہ ویڈیو پیغام میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتےہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری انتقامی کاروائی اور میڈیا کو اپنی خوشی کے مطابق چلانے کی ایک کوشش ہے جو کہ کامیاب نہیں ہو گی، یہ اس سے پہلے بھی ایسی کاروائیاں کر چکےہیں اب وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ 

تازہ ترین