• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غروب آفتاب پر موسم کے منفرد رنگ کا مشاہدہ

غروب آفتاب پر موسم کے منفرد رنگ کا مشاہدہ


کراچی میں آج غروب آفتاب کے موسم کے منفرد رنگ کا مشاہدہ کیا گیا۔

غروب آفتاب سے قبل آسمان کی طرف دیکھنے والوں کو سورج کے گرد روشنی کا ہالہ نظر آیا۔

لاک ڈاؤن کے باعث گھروں میں موجود کراچی والوں نے سورج کی روشنی کا منفرد رنگ و روپ بھی دیکھ لیا۔

سورج کے گرد روشنی کا بہت بڑا دائرہ سا بنا ہوا تھا، جس میں قوسِ قزع کے رنگ بھی دیکھنے میں آئے۔

لوگوں کو یہ منظر دیکھنے کے لیے سن گلاسز کے استعمال کا مشورہ بھی دیاگیا، کیونکہ اس کے بغیر یہ منظر صاف نظر آنے کے امکانات انتہائی کم تھے۔

سورج کے گرد یہ بڑا سا دائرہ کیوں بنا ہے؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فضاء آلودگی سے پاک ہوگئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں فضائی معیار معتدل ہوچکا ہے، اس لیے فضا میں جو آبی بخارات ہیں وہ سورج کی روشنی کو منعکس کررہے ہیں۔

تازہ ترین