ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید87 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5118 ہوگئی ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق ایران میں ایک دن میں مزید 1343 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 82 ہزار 211 ہوگئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایران میں کورونا وائرس سے متاثر57 ہزار افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔