• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز کی کمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں 8کروڑ54لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ مجموعی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 48لاکھ ڈالرز کا اضافہ رہا۔جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 17اپریل کو ختم ہونیوالے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر17ارب30کروڑ3لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے،اس دورا ن مرکزی بینک کے ذخائر 8کروڑ 54لاکھ ڈالرز کمی سے 10ارب 88کروڑ 92لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9کروڑ 2لاکھ ڈالرز اضافے سے6ارب 41کروڑ 11لاکھ ڈالرز رہے۔

تازہ ترین