• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار کلومیٹر طویل چٹان جیسا شہابیہ کل زمین کے سامنے سے گزرے گا


سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ تقریباً 4 کلومیٹر طویل چٹان جیسا شہابیہ کل زمین کے سامنے سے گزرے گا۔

20 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والے شہابیے سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

شہابیہ زمین سے تقریباً 4 ملین میل کے فاصلے سے گزرے گا۔

یہ خلائی چٹان پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر دو بجے دنیا سے نزدیک ترین فاصلے پر ہوگی۔

 ناسا ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے ایسے تمام شہابیوں پر نظر رکھتا ہے روم کا ورچوئل ٹیلی اسکوپ پراجیکٹ آج شب 11 بجے سے اس شہبایے کا سفر براہِ راست دکھائے گا۔

شہابیہ زمین کے سامنے سے آہستہ آہستہ گزرتے کسی ستارے کی مانند نظر آئے گا۔

تازہ ترین