• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف عباسی کا دعویٰ جھوٹا ہے، باسط علی


سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے میچ فکسنگ سے متعلق عارف عباسی کے دعوے کو جھوٹ قرار دے دیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے 94میں فکسنگ کا اعتراف کرنے سے متعلق عارف عباسی اور انتخاب عالم کے دعوے پر کہا کہ اگر فکسنگ کا اعتراف ثابت ہوجائے تو انہیں پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عارف عباسی کا دعویٰ جھوٹا ہے، ان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو عارف عباسی کا کہنا تھا کہ 1994ء میں سری لنکا کے دورے سے واپسی پر ٹیم منیجر انتخاب عالم نے بتایا کہ باسط علی میچ فکسنگ میں ملوث ہے، اعتراف کرکے معافی بھی مانگی ہے، لیکن منیجر کی رپورٹ میں اس کا ذکر نہیں کیا، جس پر وہ انتخاب عالم سے سخت ناراض ہوئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو عارف عباسی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی میچ فکسنگ میں ملوث تھے، یہ بات انہیں منیجر انتخاب عالم نے بتائی تھی۔

عارف عباسی نے کہا کہ وہ 13سال کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہے، سابق کپتان سلیم ملک کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے یہ سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کرکٹر شین وارن، مارک وا اور ٹم مے نے سلیم ملک پر فکسنگ کے الزامات لگائے جو غلط ثابت ہوئے۔

تازہ ترین