• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پلازمہ سےکورونا مریضوں کےعلاج کا آغاز

خیبر پختونخوا کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں پلازمہ سے کورونا مریضوں کے علاج کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایچ ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کراچی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صحت یاب مریضوں کا پلازمہ کورونا مریضوں کے لئے استعمال کیا جائےگا۔

ایچ ایم سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انچارج شعبہ ہیماٹالوجی پروفیسر ڈاکٹر شہ تاج خان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلازمہ کا ایک عطیہ دو مریضوں کی جان بچانے میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین