• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: کورونا کے علاج کیلئے اسٹیم سیل تھراپی کے کلینکل ٹرائل کی منظوری

دنیا کے کئی ملکوں میں کورونا وائرس کے علاج کے لئے مختلف ویکسینز اور دیگر علاج کے طریقوں پر تحقیق اور کام کیا جا رہا ہے۔ اسی حوالے سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کورونا کے مریضوں کے علاج کے لیے اسٹیم سیل تھراپی کے کلینکل ٹرائل کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی بائیو ٹیک کمپنی نے انسانی پلیسینٹا سے اسٹیم سیل حاصل کیا ہے۔ ابتدائی طور پر اسٹیم سیل تھراپی کا تجربہ کورونا سے نبرد آزما چھیاسی مریضوں پر کیا جائے گا۔

ادھر متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج کے لیے نئی دریافت میں پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ اس بارے میں تحقیقات ابوظبی کے اسٹیم سیل سینٹر میں کی جارہی ہیں۔ نئے طریقہ علاج سے 73 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین