• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے لوگوں کی مذہبی اجتماعات میں گاڑیوں میں شرکت

اتہران (اے ایف پی) ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مساجد بند ہیں،چنانچہ نمازیوں نے جمع ہونے کیلئے ڈرائیوان کا نیا طریقہ کار اپنایا ہےایران میں اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔افطار کے بعد مساجد میں نماز پڑھنے کے موقع سے محروم ، فیملی مذہبی تقریبات میں شرکت کے لئے اپنی گاڑیوں میں آنے لگے ہیں۔جمعرات کی رات تہران کے ایک کار پارک میں ، ایک مذہبی تقریب کی پیروی کے لئے 100 سے زیادہ کاریں دیو ہیکل اسکرین کے سامنے اکٹھی ہو گئیں۔
تازہ ترین