• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ( پی کے ایل آئی) میں کورونا مریضوں کے لیے بیڈ کم پڑ گئے، اسپتال انتظامیہ نے مزید مریضوں کو لینے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیوٹ انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں اب تک 125 مریض زیر علاج رہ چکے ہیں، اسوقت 78 مریض اسپتال میں موجود ہیں جبکہ کورونا وارڈ میں 75مریضوں کو رکھنے کی گنجائش تھی ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت اضافی بیڈز کے ساتھ 78 مریضوں کا علاج جاری ہے، لیکن اب پی کے ایل آئی میں مزید مریض رکھنے کی گنجائش نہیں ہے ۔

تازہ ترین