• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی جانب سے مقامی کمیونٹی کے وہ افراد جو کہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ان کی مدد کے لیے سوسائٹی کی جانب سے فوڈ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا ہے۔

رمضان المبارک کے آغاز سے  شروع کیے جانے والے اس فوڈ ڈرائیو میں کمیونٹی افراد کو سامان کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے،  اس سلسلے میں پاکستان سوسائٹی کے صدر عابد ملک نے بتایا کہ سوسائٹی کی جانب سے کمیٹی کے ان افراد کو جو کہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ان کی مدد کے لیے ہم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے فوڈ گراسی پیکج تیار کیے ہیں۔

 ان فوڈ گراسی پیکج میں اشیائے خوردونوش ضروت مند کمیونٹی افراد کی دہلیز تک پہنچانے کا اہتمام کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ خود ضرورت مند ہیں یا کسی ضرورت مند کو جانتے ہیں تو مندرجہ ذیل نمبرز پر آپ کال کرکے ہمیں اطلاع دے سکتے ہیں۔

 فونمبز: 804-874-8990 ، 469-381-0495

‎عابد ملک کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ 19 سے متاثرہ کمیونٹی کے افراد اگر کسی بھی ضرورت مند کو جانتے ہیں تو وہ کال کرکے ان کا پتہ درج ذیل نمبروں پر سوسائٹی کے کارکنان کو دے سکتے ہیں۔

 انشاءاللّٰہ ہمارے کارکنان کمیٹی کے ان افراد کی بھرپور مدد کے لیے ان کی دہلیز پر رمضان فوڈپیکج کی فراہمی کا فریضہ سرانجام دیں گے۔

تازہ ترین