• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: طبی عملے کو خراجِ تحسین: اونچے مقام پر پرچم لہرادیا گیا

کراچی: طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے سب سے اونچے مقام پر پرچم لہرادیا گیا


کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی کے سب سے اونچے مقام پر سفید جھنڈا لہرا دیا گیا ہے۔

میٹرو پولیٹن کمشنر سیف الرحمٰن نے کِڈنی ہِل پارک کے سب سے اونچے مقام پر سفید پرچم لہرایا۔

اس موقع پر نثار احمد پرچم والے اور دیگر بھی موجود تھے۔

کراچی کی یہ پہاڑی سطح سمندر سے 219 فٹ بلند ہے جس پر موجود پرچم کئی کلومیٹر دور سے دیکھا جاسکتا ہے۔

سیف الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پرچم کراچی کے سب سے اونچے مقام پر لہرایا گیا جو 12 فٹ لمبا اور 18 فٹ چوڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پرچم کو لہرانے کا مقصد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی صحت کی پرواہ نہ کرتے ہوئے مریضوں کی خدمت کی۔

تازہ ترین