• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برج خلیفہ دنیا کا بلند ترین ڈونیشن باکس بن گیا

دبئی کا برج خلیفہ دنیا کا بلند ترین ڈونیشن باکس بن گیا، دنیا کی بلند ترین عمارت اب ضرورت مندوں کے لیے دی جانے والی امداد سے روشن ہوگی۔

آٹھ سو اٹھائیس میٹر بلند عمارت میں لگی بارہ لاکھ لائٹوں میں سے ایک لائٹ دس درہم کے ڈونیشن پر روشن ہوگی اور یوں جیسے جیسے امداد آتی جائے گی برج خلیفہ روشن ہوتا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے متاثرہ لاکھوں افراد کی خوراک اور اشیائے خورونوش کی ضرورت پوری کرنے کے لیے دبئی حکومت کی ڈونیشن اپیل پر اب تک ایک لاکھ 76ہزار لائٹیں روشن ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین