• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوئیڈن میں ایک شخص نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے انوکھا ریسٹورنٹ کھول دیا۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بنائے گئے اس ریسٹورنٹ میں صرف ایک ہی شخص کھانا کھاسکتا ہے اور یہاں صرف ایک ہی ٹیبل لگائی گئی ہے۔

اس ریسٹورنٹ میں کھانا پیش کرنے کے لیے ایک رسی کی مدد سے ٹوکری کے ذریعے کھانا ٹیبل تک پیش کیا جائے گا۔

سوئیڈن میں سماجی دوری پر عمل کرنے والا ٹیبل فار ون نامی ریسٹورنٹ 10 مئی سے کھلے گا جو کہ یکم اگست تک صارفین کو اپنی خدمات فراہم کرے گا۔

ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک شخص ہی ایک ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھا سکے گا اور اس کے استعمال شدہ برتن دو مرتبہ دھلیں گے جبکہ ٹیبل کو بھی سینیٹائز کیا جائے گا۔

تازہ ترین