• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا مہنگا ترین میٹریس تیار، قیمت 6 کروڑ روپے

دنیا کامہنگا ترین ڈیزائنر میٹرس تیار کر لیا گیا ہےجس کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 6  کروڑ روپے ہے۔

میٹرس کو مہنگی ترین اشیاء بنانے والے ڈیزائنر فیرس ریفولی نے بنایا ہے۔

ڈیزائنر فیرس ریفولی کے مطابق اس میٹرس کی تیاری میں اسٹنگ رے مچھلی کی کھال اور گھوڑے کے بال استعمال کئے گئے ہیں اور انہیں تانبے کی رنگت والےخاص چمڑے سے بنایا گیا ہے۔

دنیا کے مہنگے ترین میٹریس کے  سب سے پہلے گاہک کینیڈا کے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار ڈریک ہیں اور یہ میٹرس ان کے دس کروڑ ڈالر کے عالیشان گھر میں رکھا جائے گا۔

اس میٹرس کو گرینڈ ویویڈیئس کا نام دیا گیا ہے جو مکمل طور پر ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین