• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ادارہ برائے امراض خون کا جناح اسپتال سے معاہدہ

قومی ادارہ برائے امراض خون (این آئی بی ڈی) کا جناح اسپتال سے معاہدہ ہوا ہے جس کے مطابق جناح اسپتال میں زیر علاج کورونا مریضوں کو پلازمہ دیا جائے گا۔

اس حوالے سے سربراہ این آئی بی ڈی ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت جناح اسپتال میں زیرعلاج ضرورت مند مریض کو پلازمہ دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اب تک 2 مریضوں کو پلازمہ لگایا جاچکا ہے۔

طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ ایک مریض کا تعلق کراچی دوسرے کا جامشورو سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریض میں ایک 63 سال کا مرد اور ایک 35 سال کی خاتون شامل ہے۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق مریضوں کو دو روز قبل پلازمہ لگایا گیا تھا، پلازمہ دیے جانے والے مریضوں کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

تازہ ترین