• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کی آمد پر مہنگائی بڑھ گئی، 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رمضان کی آمد پر مہنگائی بڑھ گئی ، اپریل کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.72 فیصد اضافہ ہوا، 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.72 فیصد اضافہ ہوا، یہ شرح 9.84 فیصد رہی۔رمضان میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں آلو، دودھ، کیلا، چاول، دہی اور دالیں شامل ہیں۔ مرغی کی قیمت میں بھی 7.72 فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے 11 اشیا بشمول انڈے، پیاز، ٹماٹر، لہسن اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی آئی، 27 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین