• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتیں کھولنے کیلئے حکومت ایس او پیز آسان بنائے، شیخ امتیاز حسین

کراچی( جنگ نیوز )امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے سینئر نائب صدر شیخ امتیاز حسین نے کہا ہے کہ صنعتیں کھولنے کے لئے حکومت ایس او پیز آسان اور سادہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کا پہیہ چلے گا تو ایکسپورٹ بڑھنے کے علاوہ ملک میں روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اور غربت میں کمی آگئے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 40؍روز سے صنعتیں اور تجارتی سرگرمیاں بند ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف غربت و مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ سفید پوش طبقہ اور یو میہ اجرت پر کام کرنے والے فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بھوک سے بچانے کیلئے حکومت لاک ڈائون میں نرمی کرے تاکہ تجارتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں اور لوگوں کو روز کے مواقع حاصل ہوں۔

تازہ ترین