• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر کوئی شوہر بیوی کیلئے کار کا دروازہ کھولتا دکھائی دے تو اس کا مطلب ہے یا تو کار نئی ہے یا پھر بیوی۔ (شہزادہ فلپ)

اچھی ازدواجی زندگی تو اسی صورت ممکن ہے جب شوہر بہرہ ہو اور بیوی اندھی۔ (فرانسیسی دانشور، مائیکل ڈی مونٹینی)

ایک ایسا مرد جو بند کھڑکی کے ساتھ نہیں سو سکتا اور ایک ایسی عورت جو کھلی کھڑکی کے ساتھ نہیں سو سکتی، ان دونوں کے مابین اتحاد کا نام شادی ہے۔ (جارج برنارڈ شا)

شادی دو ایسے افراد کا بندھن ہے جن میں سے ایک جنم دن یاد نہیں رکھتا اور دوسرا بھولتا نہیں۔ (امریکی شاعر ، اوجن ناش)

سانپوں سے بھرے تھیلے میں ہاتھ ڈال کر کینچوا نکالنے کی امید کرنے کا نام شادی ہے۔ (لیونارڈو ڈاونچی)

شادی سے پہلے اپنی آنکھیں پوری کھلی رکھیں مگر شادی کے بعد آدھی آنکھیں بند کر لیں تو اچھا ہے۔ (بینجمن فرینکلن)

ارسطو کا کہنا ہے کہ عورتوں کے دانت مردوں سے کم ہوتے ہیں۔ اگرچہ اس نے دو شادیاں کیں مگر اسے یہ نہ سوجھی کہ اپنی بیوی کے دانت گن کر اس بات کی تصدیق ہی کر لیتا۔ (برٹرینڈ رسل)

اپنے دشمنوں کو معاف کردو مگر ان کے نام کبھی نہ بھولو۔ (جے ایف کنیڈی)

فاتح جنگجو جیتنے کے بعد لڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں جبکہ ہارنے والے جنگجو میدانِ جنگ میں اترنے کے بعد فتح حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ (چینی جرنیل اور فلاسفر، Sun Tzu)

سیاست ممکنات کا کھیل ہے۔ (جرمن چانسلر، بسمارک)

سیاست کھیل نہیں سنجیدہ نوعیت کا کاروبار ہے۔ (ونسٹن چرچل)

جو خوشامد کر سکتا ہے وہ بہتان بھی لگا سکتا ہے۔ (نپولین بونا پارٹ)

سیاست کی مثال ایکسرے مشین کی سی ہے جس میں ہر چیز آشکار ہو ہی جاتی ہے۔ (امریکی مصنفہ، نکولی ویلیس)

جہنم کا بدترین مقام (گرم ترین جگہ) ان افراد کیلئے مخصوص ہے جو اخلاقی کشمکش کے وقت غیر جانبدار رہتے ہیں۔ (مارٹن لوتھر کنگ)

اگر ووٹنگ سے تبدیلی لائی جا سکتی تو اسے بھی غیر قانونی قرار دیدیا گیا ہوتا۔ (امریکی مصنفہ، ایما گولڈ مین)

جنگ کے قاعدے ہوتے ہیں، یہاں تک کہ شکاگو میں کھیلی جانے والی مڈ ریسلنگ کا بھی کوئی ضابطہ ہوتا ہے مگر سیاست میں کوئی اصول نہیں ہوتا۔ (امریکی ارب پتی اور سابق صدارتی امیدوار، روز پیرٹ)

سیاست کا اخلاقیات سے کوئی لینا دینا نہیں۔ (نکولو میکاولی)

سیاست کی کوکھ میں جنگ پرورش پاتی ہے۔ (جرمن جرنیل، کارل ون کلازوٹز)

سیاست جنگ کا ہی دوسرا نام ہے البتہ اس میں لوگ نہیں مارے جاتے جبکہ جنگ سیاست کا ہی پرتو ہے جس میں قتل و غارت گری ہوتی ہے۔ (مائوزے تنگ)

سیاست کا عمل بھی جنگ کی طرح ولولہ انگیز اور خطرناک ہے۔ جنگ میں تو آپ ایک بار رزق خاک ہوتے ہیں مگر سیاست میں کئی بار مرنا پڑتا ہے۔ (ونسٹن چرچل)

سیاستدان مخدوم (مالک) بننے کیلئے خود کو خادم (نوکر) کے طور پر پیش کرتا ہے۔ (فرانسیسی جرنیل، چارلس ڈی گلو)

اس ملک کا المیہ یہ ہے کہ یہاں ایسے سیاستدانوں کی بہتات ہے جنہیں اپنے تجربے کی بنیاد پر ایمان کی حد تک یقین ہے کہ تمام لوگوں کو ہمیشہ کیلئے بے وقوف بنایا جا سکتا ہے۔ (امریکی مصنف اور کالم نگار، فرینکلن پی ایڈمز)

دنیا بھر کے سیاستدان ایک جیسے ہوتے ہیں، یہ وہاں بھی پُل بنانے کا وعدہ کر لیتے ہیں جہاں دریا ہی نہیں ہوتا۔ (روسی سیاسی مدبر، نکیتا خورشیو جنہوں نے سرد جنگ کے دوران اپنے ملک کی قیادت کی)

سیاست گر اور جادوگر میں کئی قدریں مشترک ہوتی ہیں مثلاً دونوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ جو کچھ وہ کر رہے ہیں اس پر لوگوں کی توجہ مرکوز نہ ہو۔ (نائیجریا کے شاعر اور ناول نگار Ben Okri)

ایک سیاستدان کے پاس تین ہیٹ ہونے چاہئیں، ایک اچھالنے کیلئے، ایک وقت گزاری کیلئے اور ایک منتخب ہو جانے کی صورت میں خرگوش نکالنے کیلئے۔ (امریکی مصنف اور شاعر کارل سینڈ برگ)

تازہ ترین