• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکی شہری نے کورونا وائرس سے بچنے کےلیے بینک سے آئے نئے نوٹوں کو مائیکرو ویو اوون میں ڈال کر جلادیا۔

شہری کو یہ شبہ ہوا کہ اس کے نوٹوں میں نیا اور مہلک ترین کورونا وائرس داخل ہوچکا ہے جس کے خاتمے کےلیے اس نےنوٹوں کو مائیکرو ویو اوون میں ڈال کر جلا دیا۔

اس دلچسپ واقعے کی اطلاع ایک بینک افسر نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دی، بینک افسر نے بتایا کہ اس کے پاس ایک شخص آیا جو بینک سے جلے ہوئے نوٹ تبدیل کرانا چاہتا تھا۔

بینکر نے کہا کہ جب میں نےنوٹوں کے جلنے کی وجہ دریافت کی تو سن کر حیران رہ گیا اور پھر اس شہری کو بتایا کہ یہ نوٹ تبدیل نہیں کیے جاسکتے کیونکہ یہ مکمل طور پر جل گئے ہیں۔

تازہ ترین