• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، کورونا سے بچاؤ کیلئے طبی عملے کی ٹریننگ مکمل

عالمی وبا کورونا وائرس اور دیگر وائرل انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبہ سندھ میں اب تک 1572 ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو کورونا وائرس سمیت دیگر وائرل انفیکشن سے بچاؤ  کے لیے ٹریننگ دی جا چکی ہے، ٹریننگ سے سندھ بھر کے 36 اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کو بہتر علاج میں مدد ملے گی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق اس ٹریننگ سے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کو خود کو پہلے سے زیادہ محفوض رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ٹریننگ میں کورونا وائرس کے انتہائی نگہداشت یونٹ اور وینٹیلیٹر کے استعمال کاطریقہ بھی سمجھایا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ٹریننگ محکمہ صحت سندھ اور عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کے تعاون سے دی گئی ہے۔

تازہ ترین