• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی کو کورونا کے علاج کیلئے پلازمہ جمع کرنے کی اجازت

امیونو گلوبیولن (آئی وی آئی جی) کی تیاری کی غرض سے سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی نے ڈاؤ یو نیورسٹی کو کورونا وائرس کے علاج کے انجیکشن کے لیے پلازمہ جمع کرنے کی اجازت دے دی۔

آئی وی آئی جی کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی قرار دی گئی ہے۔

پروفیسر محمد سعید قریشی کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین نے انٹراوینیس امیونو گلوبیولن اپریل کےاوائل میں تیارکرلی تھی، آئی وی آئی جی کورونا کے خلاف جنگ میں اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے صحت یاب مریضوں کے خون سے حاصل شفاف اینٹی باڈیز سے گلوبیولن بنالی گئی، جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی کے ماہرین تیار گلوبیولن کی ٹیسٹنگ اور اینمل سیفٹی ٹرائل بھی کامیابی سےکرچکے ہیں۔

ریسرچ ٹیم کے سربراہ پروفیسر شوکت علی کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کلینیکل ٹرائل کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے جبکہ نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی نے گذشتہ مہینے کلینکل ٹرائل کی منظوری دے دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گلوبیولن کے کلینکل ٹرائل کے لیے صحت یاب مریضوں سے پلازما کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین