• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین ماہ کے دوران اموات کی تعداد نسبتاً کم ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں طبعی وجوہات سے اموات کی تعداد 3 ماہ کے دوران کچھ کم ہی ہیں، اسپتالوں، قبرستانوں کےاعداد و شمار سے تصدیق کرنے سے اموات کی تعداد نسبتاً کم ہے۔

کورونا وائرس کے اعدادوشمار کے بارے میں بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس فلو کی قسم ہے، فلو سے متاثر افراد کے اعداد و شمار پر بحث کریں تو صورت حال بہت تشویش ناک ہوگی، یہی صورتحال دیگر امراض کے لئے بھی ہوگی اور بدقسمتی سے گندی سیاست بیماری سے زیادہ افراتفری پھیلا رہی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق فروی تا اپریل 2019 میں 7073 اموات ہوئیں، 2020 کے ان تین ماہ میں اموات کی تعداد 6454 ہے۔



عمران اسماعیل نے کہا کہ 2019 کے ان 3 ماہ میں 6814 افراد کی تدفین کی گئی، جبکہ 2020فروری، مارچ، اپریل میں قبرستانوں میں تدفین کی تعداد 6326 تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 2019 میں 7243 اموات ہوئیں، جبکہ 2020 کے اس عرصہ کے دوران یہ تعداد 6740 ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ اعداد وشمار کے مطابق کورونا کے باعث ہونے والی 171 اموات بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین