• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مگرمچھ کے بچے کے ساتھ سیلفی، سیاح کا فون پانی میں جا گرا

مگرمچھ کے بچے کے ساتھ سیلفی، سیاح کا فون پانی میں جا گرا


سیلفی لینے کا بخار ہر شخص کے سر پر چڑھا رہتا ہے لیکن بعض اوقات اس شوق میں لینے کے دینے بھی پڑ جاتے ہیں۔

 کچھ ایسا ہی اس سیاح کے ساتھ بھی ہوا جو ایک مگر مچھ کے بچے کے ساتھ سیلفی کے شوق میں اس کے نزدیک پہنچا۔

 لیکن مگر مچھ کے بچے نے ایسی انگڑائی لی کہ بے چارے سیاح کے ہاتھ سے موبائل فون چھوٹ کر سیدھا پانی میں جا گرا اور غائب ہوگیا۔

 اسے کہتے ہیں کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے کا!

تازہ ترین