• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ٹیکس ریفنڈز ہنگامی بنیادوں پر جاری کررہی ہے، حفیظ شیخ

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے وزیراعظم کے مشیر کو بجٹ تجاویز پیش کیں۔

مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے ٹیکس ریفنڈز ہنگامی بنیادوں پرجاری کررہی ہے، ٹیکس ریفنڈز ملنے سے کاروباری برادری کو سرمائے کی قلت کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

حکومت چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے لیے آسانیاں پیدا کررہی ہے، ملک میں کاروباری ماحول کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان کے 60 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری ہوچکے ہیں۔ فاسٹر سسٹم کے تحت 40 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز جاری کیے گئے۔ جبکہ رواں ماہ تین ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز ادا کیے جائیں گے۔

تازہ ترین