روس میں تیز رفتار کار چلانے والے 10 سالہ بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔
روس کے شہر تومسک میں پولیس نے تیز رفتار کار چلانے والے 10 سالہ بچے کو پکڑ لیا جبکہ گاڑی میں لڑکے کی 4 سالہ بہن بھی موجود تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 سالہ بچہ سڑک پر مخالف سمت میں 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے والد کی ٹویوٹا ہائی لینڈر چلا رہا ہے اور اس کے ساتھ اس کی چار سالہ بہن بھی موجود ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا، پولیس نے بتایا کہ جب بچہ کار لے کر نکلا اس وقت اس کے والدین شاپنگ کر رہے تھے۔