• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے متعلق روز نئی بات پتا چل رہی ہے، ڈاکٹر سعید اختر

کورونا سے متعلق روز نئی بات پتا چل رہی ہے، ڈاکٹر سعید اختر


سندھ میں کورونا وائرس سے 60 ایسے مریضوں کی اموات ہوئی ہیں، جن میں بظاہر کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں تھی۔

ماہرین کے مطابق اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ وائرس کے سبب پھیپڑوں اور دماغ کی شریانوں میں خون جمنے کی شکایت پیدا ہوتی ہو، جس سے مریض زندگی کی بازی ہار جاتا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ہمارے علم میں روزانہ کی بنیاد پر نئی باتیں پتا چل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہوگئی کہ کورونا وائرس پھیپڑوں کی بیماری نہیں، جیسا پہلے سمجھا جاتا تھا، مہلک وائرس کی فزیالوجی یہ ہے کہ خون کی چھوٹی نالیوں پر حملہ آور ہوتا ہے اور وہاں خون جمنے لگتا ہے۔

ڈاکٹر سعید اختر نے مزید کہا کہ خون جمنے سے سانس کی سپلائی ختم ہوجاتی ہے اور آرگن مرنا شروع ہوجاتے ہیں، سانس کی کمی سے پھیپڑے بھی متاثر ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خون جمنے کا یہ عمل دل میں ہو تو ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے، دماغ ہو تو اسٹروک ہوتا ہے، اسی طرح کڈنی اور جگر بھی متاثر ہوتے ہیں۔

تازہ ترین