• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی نوجوان کیساتھ ایمبولینس میں ایک اور خوفناک حادثہ

تھائی لینڈ میں زخمی نوجوان کیساتھ ایمبولینس میں ایک اور خوفناک حادثہ


تھائی لینڈ میں موٹر سائیکل حادثے میں زخمی نوجوان کے ساتھ ایمبولینس میں ایک اور خوفناک حادثہ پیش آگیا۔

دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے تاہم بعض اوقات ایسے حادثات دیکھنے میں آتے ہیں کہ لوگ دنگ رہ جائیں۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ایسا ہی ایک خطرناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سڑک سے گزرتی ایک ایمبولینس میں سے اچانک مریض اسٹریچر سمیت باہر گرگیا۔

ایمبولینس ڈرائیور کو مریض کے گرنے کا احساس ہوا تو فوراََ گاڑی روکی اور راہ گیروں کی مدد سے مریض کو واپس ایمبولینس میں ڈال کر جلدی سے اسپتال کی طرف روانہ ہوگیا۔

اسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے مریض کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد طبی امداد فراہم کی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کو موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے کے بعد ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اچانک یہ خوفناک حادثہ پیش آگیا جس میں خوش قسمتی سے مریض کسی جانی نقصان سے محفوظ رہا۔ 

تازہ ترین