• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں کورونا سے مزید 11 افراد انتقال کر گئے

خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 11 افراد انتقال کر گئےجس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 245 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق کے پی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 669 ہوگئی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 40 افرادصحت یاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کے پی میں کورونا کے متاثرہ 1 ہزار 126 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ۔

پشاور میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1ہزار 819 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 149 افراد انتقال کرچکے ہیں ۔

پشاور میں کورونا وائرس سے 92 مریض صحت یاب ہوچکےہیں ۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 81 افراد کورونا سے متاثرہوئے۔

پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 8 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

تازہ ترین