• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں سنسان سڑک پر منچلوں کی اسکیٹ بورڈنگ

کینیڈا میں سنسان سڑک پر منچلوں کی اسکیٹ بورڈنگ


کینیڈا میں لاک ڈائون کے دوران سڑک پر منچلوں نے اسیکٹ بورڈنگ شروع کردی ۔

کورونا وائر س کے سبب لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال کے باعث کینیڈا میں بھی سناٹے کا راج ہے اور سڑکیں سنسان ہیں اور ایسے میں کچھ منچلوں نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور اسکیٹ بورڈ کرنے نکل پڑے۔

یہ مناظرکینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے ایکسپریس وے پردیکھے گئے جہاں تین منچلے اسکیٹ بورڈنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا شوق پورا کر رہے تھے۔

یوں سڑک پر اسکیٹ بورڈنگ نے جہاں لوگوں کو حیران کردیا وہیں پولیس نے منچلوں کو دھر لیا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا۔ 

تازہ ترین